• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عدالت سے ضمانت لیتے ہیں اور پھر اس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزیراعلیٰ اسلام آباد، لاہور اور کراچی جاتے ہیں اور وہاں پر تقاریر کرتے ہیں، وزیراعلیٰ عدالتی آرڈر کا غلط استعمال کرکے توہین عدالت کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سہیل آفریدی صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ ہیں، درخواست گزاروں نے توہین عدالت درخواست دائر کی لیکن اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید