اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے شکایت سیل قائم کر دیا۔
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کے لیے خصوصی کمپلینٹ سیل قائم کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اوورسیز پاکستانی بذریعہ واٹس ایپ یا ای میل شکایات درج کروا سکتے ہیں، اووسیز پاکستانیوں کے لیے ڈی سی آفس میں خصوصی ڈیسک بھی موجود ہوگا۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اوورسیز کی شکایات پر فی الفور ایکشن لیا جائے گا، قبضہ مافیا کے خلاف شہر بھر میں بلا تفریق کاروائیاں یقینی بنائی جائیں گی۔