حیدر آباد کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے آکاش انصاری قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے آکاش انصاری کے قتل میں ملوث ان کے لے پالک بیٹے کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
فروری 2025ء میں آکاش انصاری کو قاسم آباد میں ان کے لے پالک بیٹے نے کمرے میں آگ لگا کر قتل کر دیا تھا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا اور وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور منگل کو سزائے موت کا حکم سنایا۔