آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسرائیلی سفارتخانے پر مبینہ حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کی سیکیورٹی فورسز نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی داعش کے افغان گروپ خراسان گروپ کی ہدایات پر کی گئی۔
دوسری جانب آذری سیکیورٹی حکام نے کہا کہ 3 مبینہ حملہ آوروں نے غیرملکی سفارتخانے پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔