• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) کی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری سامنے آگئی، 4 ارب سے زائد قومی خزانے کو واپس ہوگئے۔

کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث مرکزی ملزم قیصر اقبال کے فرنٹ مین ممتاز خان ڈمپر ڈرائیور قومی خزانے میں 4 ارب 5 کروڑ روپے جمع کروانے کے بعد رہا ہوگیا۔

نیب ذرائع کے مطابق یکمشت ریکوری کی رقم نقد، جائیداد اور گاڑیوں کی صورت میں جمع کروائی گئی۔

ملزم قیصر اقبال نے مبینہ طور پر اپنے فرنٹ مین ڈمپر ڈرائیور ممتاز خان کو استعمال کیا، جس نے جعلی کمپنی کے نام پر بینک اکاونٹس کھولے اور انہی کے ذریعے قومی خزانے سے بڑی رقم باہر منتقل کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزم کو حراست میں لیا گیا، جس پر ملزم نے نیب کو پلی بارگین کی درخواست دی۔

احتساب عدالت نے کوہستان میگا کرپشن کیس میں پلی بارگین منظور کی تھی، کوہستان میگا کرپشن کیس میں 36 سے زائد افراد گرفتار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید