• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس نے غزہ کا انتظام فلسطینی کمیشن کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

حماس نے غزہ کی  پٹی کا انتظام فلسطینی کمیشن کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیشن کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں، جنگ بندی کے آئندہ مرحلے میں ٹیکنو کریٹ کمیشن کے عمل کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کریں گے۔ 

حماس کے مطابق فلسطینیوں کے حقوق کی واپسی تک جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا، خود مختار ریاست، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا، کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی۔ 

حماس نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں، جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں تمام ذمہ داریاں پوری کی۔ 

مزاحمتی تنظیم کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، اسرائیل کے دوبارہ جنگ مسلط کرنے اور غزہ کی تعمیر نو میں رخنہ ڈالنے کے تمام بہانوں کو سبوتاژ کیا جائیگا۔ 

حماس نے کہا رفح کراسنگ کو اسرائیلی مداخلت کے بغیر دونوں سمت سے کھولا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید