• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حکومت ممکنہ طور پر پہلے سے زیادہ کمزور ہوگئی ہے، امریکی وزیر خارجہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت ممکنہ طور پر پہلے سے زیادہ کمزور ہوگئی ہے۔ 

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کی معیشت زوال کا شکار ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں ایران میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے شروع ہوں گے۔ 

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے مظاہروں میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید