سانحہ گل پلازا کے شہداء کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی لاشوں کا مطالبہ کردیا۔
گل پلازا آتشزدگی میں لاپتہ ہونے والے خاندانوں نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ہمارے پیاروں کی لاشیں ہمیں دی جائیں۔
ورثاء نے کہا کہ ہماری بچیاں لاپتہ ہیں، ڈی این اے کا معاملہ کب حل ہوگا؟ ہمیں ڈی این اے رپورٹ دی جائے۔
مظاہرین سے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) جنوبی غلام نبی کھوسو اور ایس ایس پی عارف عزیز نے بات چیت کی۔
ڈی سی جنوبی نے شہداء کے لواحقین سے کہا کہ ہمیں ایک سے دو روز کا وقت دیں۔ مذاکرات کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کردیا۔