چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ غیر آئینی نہیں، اگر یہ غداری ہے تو آئین سے اس شق کو نکال دیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ پر ہم کیا، سندھ حکومت خود مطمئن نہیں۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے بات کریں گے، ایم کیو ایم کا مطالبہ آئین سے باہر نہیں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کی انکوائری رپورٹ آنا ہے لوگ اپنی سفارش لے آتے ہیں، چیئرمین ایچ ای سی کے لیے وزیر اعظم سے پوچھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے اہم ترین تعلیمی منصب کو مزید خالی نہیں رہنا چاہیے۔