• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول وار ہوسکتی ہے لیکن کراچی کو وفاق کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، شہلا رضا

اسلام آباد(این این آئی) پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ سول وار ہوسکتی ہے لیکن کراچی کو وفاق کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔کراچی کو سندھ سے الگ کرنے والے صرف خواب دیکھ سکتے ہیں، سانحہ گل پلازہ پر ایم کیوایم اور ن لیگ مہم چلارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کسی کا نام لئے بغیرکہا کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے والے صرف خواب دیکھ سکتے ہیں۔جب اٹھارہویں ترمیم کی باتیں ہوں گی تو پیپلزپارٹی سے جواب آئے گا۔ انہوں نے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) پر مل کر سوشل میڈیا مہم چلانےکاالزام بھی لگایا۔
اہم خبریں سے مزید