• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹیاں بجادیں ۔ تشویش میں اضافہ، وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ، انسانی رابطے یا آلودہ خوراک سےبھی پھیل سکتا ہے ۔علاج یا ویکسین دستیاب نہیں، بچاؤ کیلئے ہائیجین، وینٹیلیشن، بھیڑ سے پرہیز، گھر پر رہنا اور حفاظتی تدابیر ضروری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈیا کے مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ نے چین اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک میں تشویش پیدا کر دی ہے، جس کے بعد ایئرپورٹس پر صحت کی جانچ سخت کر دی گئی ہے کیونکہ لاکھوں لوگ چینی نئے سال کی تعطیلات کے لیے سفر کرنے والے ہیں۔ نپاہ وائرس جانوروں سے انسان میں منتقل ہونے والا خطرناک وائرس ہے، جس کے علامات میں بخار، سر درد، شدید سانس اور اعصابی مسائل شامل ہیں اور یہ شدید کیسز میں دماغی سوزش اور کوما تک لے جا سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید