عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گر گئی، جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد ایک ہی دن میِں 4 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی اور یہ 5 ہزار 150 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
سونے کی قیمت 5 ہزار 594 ڈالر کی ریکارڈ سطح سے نیچے آئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد بڑھ کر 5 ماہ کی بلند سطح پر آگئیں۔
برینٹ خام تیل 71 جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 65.56 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔