کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونےکی قیمت میں 21200روپے فی تولہ کا تاریخی اضافہ،5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے فی تولہ ہو گیا۔چاندی کی قیمت بھی 264 روپے کے اضافے سے 12ہزار 175روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ، سونے اور چاندی کی ڈیمانڈ برھنے سےعالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ،جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 212 ڈالر فی اونس کےاضافے سے 5293 ڈالر سے بڑھ کر 5505 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 21200 روپے کے سب سے بڑے اضافے سے5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے فی تولہ ہو گئی۔