• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ: بارش کے دوران خطرناک کرتب دکھانے پر 8 گاڑیاں ضبط

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست شارجہ میں بارش کے دوران خطرناک کرتب دکھانے پر پولیس نے 8 گاڑیاں ضبط کرلیں اور ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔ 

شارجہ پولیس کے مطابق بارش میں غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالی گئی، خطرناک ڈرائیونگ پر 2 ہزار درہم یعنی ایک لاکھ پچاس ہزار پاکستانی روپے جرمانہ کیا گیا۔ 

شارجہ پولیس کے مطابق گاڑیاں 60 دن تک ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید