• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ کسی قیدی کو اسپتال لایا گیا، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین صحت مند اور بالکل ٹھیک ہیں، یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ کسی قیدی کو اسپتال لایا گیا ہو۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے قریبی اسپتال لایا گیا اور دکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند اور بالکل ٹھیک ہیں، یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ کسی قیدی کواسپتال لایا گیا ہو، ہر چیز کی پریس ریلیز یا پریس کانفرنس ضروری نہیں ہوتی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی اس ملاقات کو اپنے سیاسی فوائد کےلیے استعمال کرتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ ڈکٹیٹ کرکے ملاقات نہیں کرسکتے، ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے گی یہ اپنا رویہ بدلیں۔

سینیٹر طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام قیدیوں کی صحت اور حقوق کا خیال رکھے، نہیں چاہتے ہیں کہ اڈیالہ جیل کے باہر کوئی ہنگامہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں باورچی، خدمت گذار، ورزش کرنے کےلیے مشین بھی ہے، وہ سزایافتہ ہیں ان کی سیکیورٹی کا بھی خیال کرنا پڑتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید