• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی صحتیاب ہیں تو ذاتی معالج کو جانے دیں، شفیع جان

خیبر پختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صحتیاب ہیں تو اُن کے ذاتی معالج کو جانے دیں۔

نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شفیع جان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور اسپتال لانے سے متعلق فیملی کو اطلاع دی جاتی اور ان کے ذاتی معالجین کو بھی بلایا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے درخواست کی ڈاکٹر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے دیں، ہم نے گارنٹی دی تھی ڈاکٹر کو ملنے دیں، ہماری تسلی ہوجائے، ہم گھروں کو واپس چلے جائیں گے اور کوئی سیاسی بیان نہیں دیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ شام تک حکومت رابطے میں تھی اور کہا گیا کہ ایک ڈاکٹر کو اندر جانے دیں گے پھر یہ پیچھے ہٹ گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم آج سپریم کورٹ گئے، سلمان اکرم راجا کو کہا گیا کہ ہم ملاقات نہیں کروا سکتے اور پمز اسپتال میں علاج کی رپورٹ دلوا سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید