ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت 25 ہزار 500 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 21 ہزار 862 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 255 ڈالرز کم ہو کر 4895 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 35 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 30 ہزار 435 روپے کم ہوئی تھی۔