سکھر کے علاقے گوٹھ کھانوں ناپر میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جن سے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 6 مسلح ڈاکو موبائل کمپنی ٹاور سے بیٹریاں چوری کرنے پہنچے تھے۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر جب پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 4 فرار ہو گئے۔
سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے۔