• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی کی امریکا اور اسرائیل کو وارننگ

ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی—فائل فوٹو
ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی—فائل فوٹو

ایران کے آرمی چیف امیر حاتمی نے امریکا اور اسرائیل کو وارننگ دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں، دشمن نے کوئی غلطی کی تو ناصرف خطے کی بلکہ صہیونی ریاست کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔

ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ چاہے قوم کے سائنسدان اور فرزند شہید ہی کیوں نہ ہو جائیں، ایرانی جوہری صلاحیت برقرار رہے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید