• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں کی یاد میں بےچین بچے کی والدہ کی قبر پر سوتے ہوئے تصویر نے دل دہلادیے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

کینیا سے ایک دل کو چھو لینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو غمزدہ کردیا۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں کم عمر بچہ اپنی ماں کی قبر پر لیٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے، جیسا کہ وہ اپنی ماں کی یاد میں بےچین اور اس کا دل اپنی ماں کے آغوش میں سونے کی خواہش سے لبریز ہے۔ 

وائرل تصویر کو جس نے دیکھا وہ دل گرفتہ ہوگیا۔ ہر کوئی ہمدردی و دکھ کے جذبات کا اظہار کر رہا ہے۔ 

یہ تصویر کینیا کے ایک گاؤں میں لی گئی جہاں بچہ اپنی والدہ کی وفات کے بعد قبر پر جا کر سو گیا۔ 

مقامی افراد کے مطابق بچہ اپنی ماں کے ساتھ گہری وابستگی رکھتا تھا اور اس کی موت کے بعد شدید صدمے میں ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

تصویر میں دکھائی دینے والا منظر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح ماں کی جدائی ایک بچے کے لیے ناقابلِ برداشت ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو ’’انتہائی دردناک‘‘ اور ’’دل دہلا دینے والی‘‘ قرار دیا۔ کئی افراد نے لکھا کہ یہ منظر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ والدین کی موجودگی بچوں کے لیے کتنی بڑی نعمت ہے۔

کچھ صارفین نے مطالبہ کیا کہ بچے کی کفالت اور نفسیاتی مدد کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید