وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت جو بیانیہ بنا رہی تھی، وہ سارا جھوٹ ثابت ہوا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے فرائض نبھانے کے بجائے پروپیگنڈا کیا اور تیراہ کے عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ جو فورسز وہاں امن قائم کرنے گئیں، انہیں پر بہتان تراشی کی گئی، جو بیانیہ صوبائی حکومت بنا رہی تھی وہ سارا جھوٹ ثابت ہوا۔
وفاقی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے اسپتال اور اسکول بنانے تھے وہ بھی نہیں بنائے، وہ آج کے جرگے کے بعد معافی مانگے۔