• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کی نان آئل تجارت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی

اے آئی فوٹو: سوشل میڈیا
اے آئی فوٹو: سوشل میڈیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی (نان آئل) تجارت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ یو اے ای کی غیر تیل تجارت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

اماراتی صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق غیر تیل تجارت کا حجم 3.8 ٹریلین درہم تک پہنچ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اماراتی نان آئل برآمدات 813 ارب درہم ہو گئیں۔ اماراتی برآمدات میں 45 فیصد نمایاں اضافہ ہوا۔ 

شیخ محمد کے مطابق 2031 کے اہداف 5 سال پہلے ہی 95 فیصد حاصل کر لیے گئے۔

شیخ محمد بن راشد کا اماراتی معیشت میں مزید بہتری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کےلیے سازگار ماحول ہے اور عالمی شراکت داریاں دگنی ہو گئیں۔

انہوں نے نجی شعبے کے ساتھ شراکت مزید مستحکم کرنے کی ہدایت کردی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید