• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کا AI کے ذریعے دنیا کی پہلی تجارتی ٹرانزیکشن کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات (UAE) نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے سے دنیا کی پہلی تجارتی ’’ای-کامرس ٹرانزیکشن‘‘کا اعلان کیا ہے، یہ ٹرانزیکشن مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والے ایک چیٹ بوٹ کے ذریعے کی گئی ہے جس میں براہ راست فلم کے لئے دو ٹکٹیں خریدنا شامل۔یہ اعلان ماسٹر کارڈ کے چیف ایگزیکٹو، مائیکل میباخ نے دبئی فیوچر فورم میں مصنوعی ذہانت کے دور میں قیادت کے موضوع پر ایک سیشن کے دوران کیا۔اس سیشن کی نظامت متحدہ عرب امارات کے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اکانومی، اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز کے وزیر مملکت، عمر سلطان العُلما نے کی تھی۔

اہم خبریں سے مزید