• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج جرگے نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف چارج شیٹ پیش کردی، عطا تارڑ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آج جرگے نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے لوگوں کے ریلیف کے لیے کچھ نہیں کیا۔صوبائی حکومت نے 4 ارب روپے لوگوں کی مدد کےلیے رکھے  تھے، اس کا کوئی حساب نہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میڈیا پر ان کے وزیر شعبدہ بازی کرتے نظر آئیں گے، تیراہ میں کوئی نظر نہیں آیا، صوبائی حکومت کو انسداد دہشت گردی کے لیے اربوں روپے دیے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ تیراہ کے لوگوں نے آج پاک فوج پر اعتماد کا اظہار کیا، صوبائی حکومت کو اپنے بنائے گئے بیانیے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید