بالی ووڈ اداکارہ نیلم کوٹھاری نے شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ نے بالی ووڈ کی سب سے مشہور محبت کی کہانی، شاہ رخ خان اور گوری خان، کے پیچھے چھپا راز بتایا اور کہا کہ ان کی رومانس کی وجہ دراصل وہ خود تھیں۔
بھارتی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق نیلم نے کہا کہ کچھ مہینے پہلے شاہ رخ مجھ سے کہہ رہے تھے، تم جانتی ہو نیلم، گوری اور میری شادی کی ایک وجہ تم بھی ہو۔
کنگ خان نے نیلم کو اس خوبصورت کہانی کی تفصیل بھی بتائی۔ نیلم کے مطابق وہ مجھے بتا رہے تھے کہ جب میں فلمیں کر رہی تھی تو وہ میرے بہت بڑے مداح تھے اور گوری بھی میری بڑی فین تھیں۔ اس لیے وہ دونوں میری فلمیں اکٹھے دیکھا کرتے تھے۔ یوں ان کے درمیان رومانس شروع ہوا۔ وہ میری فلم دیکھنے سےاکٹھے گئے تھے اور مجھے اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوں شاہ رخ اور گوری کے ساتھ ہونے کی ایک وجہ میں بھی ہوں۔
نیلم مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں کبھی علم نہیں تھا کہ ان کی فلمیں بھارتی سنیما کی سب سے مشہور حقیقی محبت کی کہانی میں ’کیوپڈ‘ کا کردار ادا کریں گی۔
نیلم کوٹھاری رومانوی اور خاندانی ڈراما فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے خاصی مشہور ہیں، خاص طور پر گووندا کے ساتھ ان کی کامیاب آن اسکرین جوڑی، جیسا کہ الزام (1986)، لوو 86 (1986) اور ہتیا (1988)۔
نیلم کو آخری بار او ٹی ٹی ویب سیریز بالی ووڈ وائیوز میں دیکھا گیا تھا۔ وہ جلد ہی اکشے کمار کے میزبان کوئز ریئلٹی شو وہیل آف فارچون میں اپنی قریبی دوستوں بھاونا پانڈے اور ماہِیپ کپور کے ساتھ ایک دلچسپ انداز میں نظر آئیں گی۔