• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل سے مصنوعی ذہانت کے راز چرانے کا جرم ثابت، چینی سافٹ ویئر انجینئر کو سزا

کراچی (نیوز ڈیسک)گوگل سے مصنوعی ذہانت کے راز چرانے کا جرم ثابت: چینی سافٹ ویئر انجینئر کو سزا۔ تفصیلات کے مطابق سان فرانسسکو میں ایک وفاقی جیوری نے گوگل کے ایک سابق سافٹ ویئر انجینئر کو، جو چینی شہری ہے، ٹیک کمپنی سے مصنوعی ذہانت کے راز چرانے اور معاشی جاسوسی کرنے کے جرم میں سزا سنا دی ہے۔ محکمہ انصاف نے جمعہ کو بتایا کہ 38 سالہ انجینئر، لنوائی ڈنگ کی سزا، چین کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی چوری سے متعلق پہلا کامیاب مقدمہ ہے۔


kn


ایران، دو رہائشی عمارتوں میں دھماکے، 5 افراد جاں بحق، 14 زخمی



تہران( نیوز ڈیسک) ایران کے 2شہروں میں ہونے والے دھماکوں میں 5افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔ایرانی حکام کے مطابق معروف بندرگاہ بندر عباس میں واقع رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 1شخص جاں بحق اور 14 شہری زخمی ہوئے۔مقامی فائر چیف کا کہنا ہے کہ بندر عباس کی عمارت میں دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق بندر عباس کے بعد شہر اہواز میں بھی رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا، جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔اسرائیل نے ایران میں ہونے والے ان دھماکوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ایک اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے شہروں بندر عباس اور اہواز کی عمارتوں میں دھماکوں میں اسرائیل ملوث نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید