• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر بھی پابندی نافذ کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق عوامی مقامات پر چہرے کو مفلر یا کسی اور چیز سے ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

 نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید