• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا ایران پر حملہ خطے کا تنازع بن جائے گا، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای

اے ایف پی
اے ایف پی

ایران کے سپر یم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کا ایران پر حملہ پورے خطے کا تنازع بن جائے گا۔

تہران میں تقریب سے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا نے جنگ شروع کی تو اس بار یہ علاقائی جنگ بن جائے گی، اہل ایران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کو نگلنا چاہتا ہے لیکن بہادر ایرانی قوم راستے میں کھڑی ہے، امریکا کا ایران پر حملہ پورے خطے کا تنازع بنے گا۔

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے مزید حالیہ احتجاجی مظاہرے ملک میں بغاوت کے مترادف تھے، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم پہل کرنے والے نہیں نہ ہی کسی ملک پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، ایران کے عوام ایران پر حملہ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے والوں کو سخت جواب دے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید