امریکی ریاست وسکونسن سے تعلق رکھنے والے ایک 11 سالہ جگلر نے پنڈالو (ایک انگریزی حرف یو کی شکل کا پنڈالو) استعمال کرتے ہوئے 30 سیکنڈ سے کم وقت میں 51 بار بال کو ایک سوراخ سے اچھال کر دوسرے سوراخ میں اسے واپس لینے کا چکر مکمل کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
کالیب ہنٹر نامی اس لڑکے نے یہ ریکارڈ انڈر 16 کیٹگری میں بنایا۔
بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں اس لڑکے کا کہنا تھا کہ اسے یہ کھیلنے میں مزہ بھی آتا ہے کیونکہ یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ آپ اسے کتنی اونچائی تک لے جا سکتے ہیں اور کتنی تیزی سے آپ اسکے پیچھے جاسکتے ہیں۔
لڑے کا کہنا تھا کہ ریکارڈ توڑنے کے لیے کافی پریکٹس کرنا پڑی۔ ہر بار جب میں پریکٹس کرتا تو عموماً 30 سیکنڈ مکمل ہونے سے پہلے ہی گیند گر جاتی تھی۔ پہلی بار جب میں نے یہ کیا تو گیند بالکل 30 سیکنڈ کے بعد گری۔
کالیب ہنٹر نے کہا کہ اس ریکارڈ کو توڑنے کی کوشش اپنے والد سے متاثر ہوکر کی جو ماضی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر رہ چکے ہیں، جو انہوں نے بائیکنگ میں قائم کیا تھا۔
اسکے مطابق والد نے چھ ریاستوں میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں بائیک چلائی، گو کہ والد کا یہ ریکارڈ تو ٹوٹ گیا لیکن پھر بھی یہ بہت کمال کی بات ہے۔ اس پر میں نے سوچا کہ میں بھی ایک ریکارڈ قائم کروں۔