وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اس ہفتے پنجاب لانگ ویک اینڈ انجوائے کرے گا۔
لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ 5 فروری کو کشمیر ڈے اور 6 کو صوبے میں بسنت کی چھٹی ہوگی، جس کے بعد ہفتے اور اتوار کی تعطیلات ہوں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ امید ہے پنجاب بھر میں لوگ آرام اور اپنی توانائی بحال کریں گے۔