ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کے ممکن ہونے سے متعلق امید کا اظہار کردیا۔
امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ پُرامید ہوں کہ امریکا سے جوہری معاہدہ ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا پر اعتماد نہیں، بات چیت مصالحت کار دوستوں کے ذریعے جاری ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل اور مزاحمتی تنظیموں کا ساتھ چھوڑنے کی بات ناممکن ہے۔