• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی، ن لیگ، متحدہ نے کراچی کی آبادی کو کم گنا، منعم ظفر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم نے کراچی کی آبادی کو بھی کم گنا۔

جینے دو کراچی کو مارچ سے خطاب میں منعم ظفر نے کہا کہ آج بھی شہر کی 50 فیصد آبادی پانی سے محروم ہے، 10،10 سال سے منصوبے چل رہے ہیں، گرین لائن آج تک مکمل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گل پلازا میں لوگ جلتے رہے، لوگ بے بسی کی تصویر بن کر رہ گئے، نہ میئر تھے اور نہ شہر میں وزیر اعلیٰ تھے، گل پلازا میں کیوں فائر نظام کیوں موجود نہیں تھا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ جب سب کچھ جل رہا تھا لیکن فائر بریگیڈ کےپاس پانی اور ڈیزل نہیں تھا، سانحہ گل پلازا کی شفاف جوڈیشل تحقیقات کرائی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید