• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے معروف اردو صحافی و شاعر سید اسد رضا نقوی انتقال کرگئے

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کے معروف اردو صحافی، شاعر اور ایک معروف اردو اخبار کے  ایڈیٹر سید اسد رضا نقوی نئی دہلی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 74 برس تھی۔ اسد رضا بھارت میں اردو صحافت کی ایک نمایاں شخصیت تھے۔ وہ صحافتی میدان میں طنزیہ اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ شاعری کے شعبے میں بھی ان کا کردار قابلِ ذکر تھا۔ ریختہ پر ان کا پروفائل موجود ہے جہاں ان کی غزلیں، نظمیں اور دیگر تخلیقات دستیاب ہیں۔ ان کی شاعری میں طنز، مزاح اور سماجی مسائل کی عکاسی نمایاں تھی۔
دنیا بھر سے سے مزید