• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا پراسرار ائیر ٹو ائیر میزائل PL-17 منظر عام پر آگیا

کراچی(نیوز ڈیسک)چین کا پراسرار ائیر ٹو ائیڑ میزائل PL-17منظر عام پر آگیا،دنیا کا طویل ترین فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل ہوسکتا ہے،دفاعی تجزیہ کار ،چین کے جدید ترین اور پراسرار ہتھیاروں میں شمار ہونے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ائیر ٹو ائیڑ میزائل PL-17 کی پہلی جھلک سامنے آ گئی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق PL-17 دنیا میں سب سے زیادہ رینج رکھنے والا فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل ہو سکتا ہے اور مغربی بحرالکاہل میں امریکی فضائی برتری کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق یہ تصویر حالیہ دنوں میں چینی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے تاہم اس کی تاریخ اور مقام کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ تصویر میں ایک PL-17 میزائل یا اس کا ماڈل ایک اسٹینڈ پر رکھا دکھایا گیا ہے۔ ایک شخص میزائل کے سامنے کھڑا ہے جس کا چہرہ ڈیجیٹل طور پر چھپایا گیا ہے۔ بیشتر دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ تصویر میں نظر والا میزائل ایک ماڈل ہے لیکن اس کا سائز بالکل اصل میزائل جیسا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید