• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کی امریکا سے جوہری مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دینے کی تصدیق

ایرانی صدر مسعود پزشکیان---فائل فوٹو
ایرانی صدر مسعود پزشکیان---فائل فوٹو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا سےجوہری مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دینے کی تصدیق کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقائی دوست حکومتوں کی درخواستوں کے تناظر میں ٹرمپ کی مذاکراتی تجویز پر مثبت جواب کا کہا ہے۔

ایران نے زور دیا ہے کہ دھمکیوں، غیر معقول مطالبات سے پاک ماحول میں منصفانہ اور برابری کی بنیاد پر مذاکرات کیے جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید