• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، امریکہ جوہری مذاکرات سے قبل ایرانی و سعودی وزرائے خارجہ کا اہم رابطہ

ریاض (شاہد نعیم) ایران ،امریکا جوہری مذاکرات سے قبل ایرانی و سعودی و وزرائے خارجہ کا اہم رابطہ، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے نہایت اہم جوہری مذاکرات سے قبل اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کی جانب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔دونوں وزرائے خارجہ نے اختلافات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر گفتگو کی۔ساتھ ہی خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ علاقائی قوتوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان ان مذاکرات کے لیے زور دیا تھا جو جمعے کے روز عمان میں طے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کسی معاہدے تک پہنچنا اور خطے میں ایک اور کشیدگی کو روکنا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام کے ذریعے مذاکرات کی تصدیق کی۔ انہوں نے لکھا کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعے کی صبح تقریباً 10 بجے مسقط میں ہوں گے۔ میں اپنے عمانی بھائیوں کا تمام ضروری انتظامات کرنے پر شکر گزار ہوں۔ 

دنیا بھر سے سے مزید