• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر اخلاقی ویڈیو پھیلانے، خواتین کو بلیک میل کرنے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے نابالغ لڑکے کی غیر اخلاقی ویڈیو پھیلانے کے سنگین الزام میں ملوث ملزم مختار حسین کو اختر کالونی کشمیر کالونی میں ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کر لیا، کیس این سی سی آئی اے نے نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوائٹڈ چلڈرن NCMEC کی رپورٹ پر درج کیا، علاوہ ازیں ایجنسی نے خاتون کو ہراساں کرنے نازیبا مواد بھیجنے اور سائبر اسٹاکنگ کے الزام میں ملوث ملزم ذیشان شیخ کو رضویہ تھانے کی حدود گل بہار کالونی کے قریب سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،ملزم کے موبائل فون سے فحش مواد بھی برآمد ہوا،ملزم کے واٹس ایپ اکاؤنٹس سے شکایت کنندہ کو غلیظ زبان اور قابل اعتراض ویڈیو بھیجی گئی،حکام کے مطابق خاتون کی شکایت پر این سی سی آئی اے نے انکوائری کے بعد ایف آئی آر درج کی تھی ،ایجنسی نے خاتون کو بلیک میل کرنے اور نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم محمد ایان کو گلزار ہجری کے قریب ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ، ملزم کا موبائل فون قبضہ میں لے لیا گیا ہے،ملزم نے فیس بک آئی ڈی کے ذریعے ویڈیوز خاتون کے والد اور دوستوں کو بھیجیں تھیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید