کراچی کے علاقے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
بلدیہ ٹاؤن گلشنِ مزدور میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر دُکان میں لگی۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ گلشنِ مزدور میں دُکان میں لگنے والی آگ پر 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پالیا گیا۔
دریں اثناء کراچی کے علاقے ملیر کورٹ میں بھی آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ ملیر کورٹ کے احاطے میں موجود سولر پیینلز میں لگی، جس پر 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔
اس سے سے قبل کراچی کے علاقے گلشنِ معمار جنجال گوٹھ میں کچرے کے گودام میں آگ لگ گئی، حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔