کراچی ( جنگ نیوز)بھارتی وزیر تجارت پیوش گوئل کے مطابق بھارت امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے تحت بوئنگ طیاروں کی خریداری کے لیے تقریباً 80 ارب ڈالر کے آرڈر دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ طیاروں کے انجن اور دیگر پرزہ جات شامل کرنے پر یہ درآمدات 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہیں۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق امریکہ اور بھارت آئندہ چند دنوں میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کریں گے، جس میں تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی جائے گی۔