• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں ہڑپ کرنے کے سکینڈل میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ

پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور کی خصوصی احتساب عدالت کے جج حامد مغل نے نجی لینڈ مارکیٹنگ کمپنی کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کرنےکے سکینڈل میں گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی آفیسر پیش ہوئے ، اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم عبد الوحید بٹ نے نجی لینڈ مارکیٹنگ کمپنی کے نام پر 1616 افراد سے 3.73 بلین روپے بٹورے ہیں ۔متاثرہ افراد نے نیب میں شکایات درج کی جس پر کاروائی ہوئی اور ملزم کے خلاف وارنٹ جاری کیا تو ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت لینے کے درخواست دائر کی جو خارج کردی گئی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا ، ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کیا جائے ۔ عدالت نے تفتیش کے لیے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ۔
پشاور سے مزید