پشاور (این این آئی) پشاور میں پہلی بار خاتون پولیس افسر کو ایس پی آپریشنز کے عہدے پر تعینات کردیا گیاتفصیلات کے مطابق پشاور میں پہلی بار گریڈ 18کی پولیس افسر ریشم جہانگیر کو ایس پی آپریشنز کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے ریشم جہانگیر نے بطور ایس پی فقیر آباد سرکل چارج سنبھال لیا۔ذمہ داریاں سنبھالتے ہی انہوں نے دفتر کے دروازے عام شہریوں کے لیے کھول دیے اور عوامی شکایات سنیں۔ ایس پی ریشم جہانگیر نے کہا کہ پولیس میں جینڈر کی کوئی تفریق نہیں، عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف موثر کارروائی اولین ترجیح ہو گی۔انہوں نے کہا کہ شہید صفوت غیور، کمانڈنٹ ایف سی، اسی دفتر میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھانا باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا حصہ بننا باعث فخر ہے، یہاں کی روایات قابل احترام ہیں اور خواتین کو احساسِ تحفظ فراہم کرنا ان کی اہم ذمہ داری ہے۔