• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ پور 25سالہ نوجوان مستورات تنازعہ پر قتل

پشاور(کرائمرپورٹر) تھانہ شاہ پور کے علاقے میں 25سالہ نوجوان کو مستورات تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ راہگیر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔قتل کا واقعہ مہمنداباد کے علاقے میں پیش ایا ہے۔ طارق خان اے ایس ائی کی مدعیت میں درج مقدمہ کے مطابق فریقین کے درمیان مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ ہورہی تھی اس دوران فائرنگ سے سلمان خان ولدسید محمد سکنہ مہمنداباد جاں بحق ہوگیا جبکہ سراج, ضیاءالرحمن پسران عبداللہ ساکنان مہمنداباد اور فریق دوئم سے اور ایک راہ گیر سلمان ولد زمان خان سکنہ مہمنداباد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ کرلی جبکہ نعش کو پوسٹمارٹم رپورٹ اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق رپورٹ درج کرکے مزید کارروائ شروع کردی گئی ہے۔
پشاور سے مزید