• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ خزانہ کی پولیس چوکی پر دستی بم حملہ،خوف وہراس پھیل گیا

پشاور(کرائمرپورٹر) پشاور پولیس چوکی پر نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے دستی بم پھینکے سے زوردار دھماکہ ہوا اور خوف وہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کےمطابق تھانہ خزانہ کی چوکی ہندکی دامان پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا۔ ہینڈ گرنیڈ کے دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی رورل حامد احسان وڑائچ اور بی ڈی یو ٹیم سمیت پولیس نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ بی ڈی یو نے ہینڈ گرنیڈ کی تصدیق کردی اوربم کے ٹکڑے ودیگر اہم شواہد اکٹھی کرلی جبکہ سی ٹی ڈی پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔واقعے کے بعد ضلع بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، اور ناکہ بندی پر موثر چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
پشاور سے مزید