پشاور(جنگ نیوز) زرعی یونیورسٹی پشاور کے کوالٹی ایشورنس کے زیر نگرانی کارکردگی اور درجہ بندی کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے نئے کوالٹی فریم ورک PSG-2023 کے تحت تشکیل دی گئی انسٹیٹیوشنل کوالٹی سرکل (آئی کیو سی) کا دوسرا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت کی صدارت میں منعقد ہوا۔ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈاکٹر محمد بلال نے اجلاس میں رینکنگ کے مختلف پیرامیٹرز کمیٹی کے سامنے پیش کئے۔ وائس چانسلر نے کارکردگی کے اہم اشاریوں میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا اور تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ مخصوص اشاریوں سے متعلق درست اور مستند ڈیٹا کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں۔