پشاور (خصوصی نامہ نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے ایلومنائی ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ سینئر ڈین اور کنوینر ایلومنائی انتخابات پروفیسر ڈاکٹر رضوان ایم گل نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ انتخابات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صادق خٹک کی سرپرستی اور رہنمائی میں منعقد ہوئے۔نومنتخب کابینہ میں انجینئر گل بہادر یوسفزئی (صدر)، پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور (نائب صدر)، انجینئر عثمان خان مروت (جنرل سیکرٹری)، ناصر علی (سیکرٹری فنانس) اور یاسر حماد (سیکرٹری مارکیٹنگ و پی آر )شامل ہیں۔تقریب میں یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ اور انتظامی افسران نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایلومنائی ایسوسی ایشن مستقبل میں اپنے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی اور فارغ التحصیل طلبہ کی ترقی کے لئے مؤثر کردار ادا کرے گی۔