ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 650 لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیم نے بہاولپور بائی پاس کے قریب ناکہ بندی کے دوران شہر میں داخل ہونے والے ایک بڑے ملک ٹینکر کو معائنے کے لیے روکا۔ جدید ترین موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری اور لیکٹو اسکین مشینوں کے ذریعے دودھ کے نمونوں کا کیمیائی تجزیہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، دودھ میں بڑے پیمانے پر پانی کی آمیزش پائی گئی، جس کے باعث دودھ کی قدرتی کثافت اور فیٹس کی مقدار مقررہ سرکاری معیار سے انتہائی کم تھی۔ انسانی صحت کے لیے مضر 650 لیٹر سفید زہر موقع پر ہی تلف کر دیا گیا اور ذمہ داران کو فوڈ سیفٹی ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر سخت قانونی وارننگ جاری کی گئی۔