کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر مٹکے والی پلیہ کے قریب شہریوں کے مبینہ تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے، لوگوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک موقع سے فرار ہوگیا۔
دوسری جانب اسٹیل مل چورنگی کے قریب گاڑی اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔