• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اسرائیلی وزیر دفاع کا وزیراعظم پر بڑا حملہ: یوآو گیلنٹ نے نیتن یاہو کو ’جھوٹا‘ قرار دے دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’جھوٹا‘‘ اور اپنے سیکورٹی سربراہان کے ساتھ دھوکہ باز قرار دیا ہے۔ گیلنٹ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ نتن یاہو نے امن حکمت عملی اور سیکورٹی فیصلوں کے حوالے سے مبینہ طور پر غلط بیانی کی ہے اور اکتوبر 7، 2023 کے حملوں کے سلسلے میں سیکورٹی قیادت کو تنقید اور الزام تراشیاں کا نشانہ بنایا ہے۔ گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ نتن یاہو نے دفاعی عہدیداروں کے خلاف سرکاری دستاویزات شائع کر کے ان کی ساکھ متاثر کی، اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ انہوں نے کہا: ’ہمارے پاس ایک جھوٹا وزیراعظم ہے۔ جب ہمارے فوجی مر رہے تھے، اُس نے ان کے پیچھے چھرا گھونپا‘۔ سابق وزیر دفاع نے خاص طور پر نتن یاہو کے اکتوبر 7 کی ناکامیوں کے پس منظر پر بنائے گئے دستاویزات کو چیلنج کیا اور کہا کہ نتن یاہو نے ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کیا۔
دنیا بھر سے سے مزید