• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت 114 رافیل جنگی طیاروں کے معاہدے کی منظوری کے قریب

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت فرانس سے 114 رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کے ایک بڑے دفاعی معاہدے کی منظوری کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جس پر آئندہ دنوں میں اہم فیصلہ متوقع ہے، دفاعی حصول کونسل رواں ماہ منظوری دے سکتی ہے، فرانسیسی صدر میکرون کے دورۂ بھارت سے قبل پیش رفت، انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارت فرانس سے 114 رافیل فائٹر جیٹس حاصل کرنے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھانے جا رہا ہے، کیونکہ دفاعی حصول کونسل (ڈی اے سی) رواں ماہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دورۂ بھارت سے قبل اس تجویز کو منظوری دے سکتی ہے، ڈی اے سی، جس کی صدارت وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کرتے ہیں، آئندہ دنوں میں اجلاس میں اس کثیر ارب ڈالر منصوبے کی منظوری پر غور کرے گی۔ دفاعی خریداری بورڈ گزشتہ ماہ اس تجویز کو پہلے ہی کلیئر کر چکا ہے، جس کے بعد معاہدے پر باضابطہ مذاکرات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اس وقت بھارتی فضائیہ کے پاس 42 منظور شدہ اسکواڈرنز کے مقابلے میں صرف 29 اسکواڈرنز موجود ہیں۔
دنیا بھر سے سے مزید