• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد خود کش حملہ، فرقہ وارانہ منافرت میں مبتلا کرنے کی کوشش، تنظیم المدارس

لاہور(خبرنگار)تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ شیخ الحدیث علامہ ابوالخیر حسین الدین شاہ، صدر مفتی منیب الرحمٰن ،سینئر نائب صدر شیخ الحدیث علامہ صاحبزادہ سید ارشد سعید کاظمی اور ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ محمد عبدالمصطفیٰ ہزاروی نے ایک مشترکہ بیان میں اسلام آباد کی امام بارگاہ پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورقراردیا ہے کہ ملک دشمنوں کی یہ کارروائی پاکستان کو فرقہ وارانہ منافرت میں مبتلا کرنے کی ایک دیدہ ودانستہ مذموم کوشش ہے اور اس کا سدِباب کرنا ہر پاکستانی کا دینی ، ملّی اور قومی فریضہ ہے۔ حکومت وقت کی ذمے داری ہے کہ اپنی انٹیلی جنس کو فعال بناکر ان دہشت گردانہ کارروائیوں کا مؤثر سدِّ باب کرے اور ان کو ناکام بنانے کی پیشگی منصوبہ بندی کرے۔
لاہور سے مزید